بھارت کی ایک اور مکروہ سازش ، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش
بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو بے بنیاد الزامات پر مشتمل ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے


بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔
سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد پاکستان پر عالمی مالیاتی دباؤ ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ بھارت یہ ظاہر کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی سے خائف ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت نے حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے منظور کردہ 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کی شدید مخالفت کی ہے، جس سے اس کے مذموم عزائم مزید عیاں ہو گئے ہیں۔ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو مالی امداد سے محروم کر کے ترقیاتی عمل کو روک دیا جائے تاکہ ملک کو اندرونی طور پر عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ یہ تمام اقدامات سیاسی دشمنی اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی خواہش کا مظہر ہیں۔ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان مسلسل شفافیت، مالی نظم و ضبط اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی حکام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت اقدامات کا ادراک کریں۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل



