راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے


پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔
پشاور میں بھی آندھی اور بارش ہوئی جس کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد کو نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ سے 8 مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہوگئی، دیامر، بابوسر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کے پی میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
مزیدبراں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں گَرد کے طوفان اور کہیں بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان ریلوے روڈ پر تیزہواؤں کے باعث پول گر گئے،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، پرانا شجاع آباد روڈ پر آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرگئی جس کی وجہ سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 5 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 5 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 4 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 6 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago










