امریکی جج نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں پر پابندی لگانے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش روک دی ہے


ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلبا پر پابندی سے متعلق ابتدائی عدالتی جنگ جیت لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جج نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں پر پابندی لگانے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش روک دی ہے۔
وفاقی جج کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عارضی حکم جاری کریں گے، گزشتہ ہفتے جو عارضی حکم امتناع جاری کیا تھا وہ برقرار رہنا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کا اختیار منسوخ کر دیا تھا۔
سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم نے یونیورسٹی کو خط میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اقدام ہوم لینڈ سکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے لیے کیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفیکیشن ختم ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی غیرملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکتی اور موجودہ زیر تعلیم غیرملکی طلبا کو ٹرانسفر کرنا ہوگا۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے اس اقدام کو "غیر قانونی" قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا اور کہا کہ اس سے ادارے اور پورے ملک کو "سنگین نقصان" پہنچے گا۔
جس کے بعد امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا کے داخلے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔

مودی حکومت کی ایک اور سازش ، پاکستان کو دوبارہ فیٹف گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ادھم سنگھ سے رام محمد سنگھ آزاد تک کا سفر، جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا بدلہ لینے والاہندوستانی شہید
- 4 منٹ قبل

گلگت بلتستان:لاپتہ جرمن خاتون کوہ پیما جانبر نا ہو سکی، موت کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں تعلیمی انقلاب، وزیر اعلی نے علم پیکٹ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

معروف اسٹیج اداکارہ زارا خان پر عائد پابندی ختم کر دی گئی
- 3 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج: بارشوں کے پیٹرن میں نمایاں تبدیلیاں اور اثرات
- 4 گھنٹے قبل

عوام کے لیے اچھی خبر ،ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی:پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، عطا تارڈ
- 4 گھنٹے قبل