سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 جوان شہید
خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا، آئی ای پی آر


سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب خوارج نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملےکی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق شوال میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خوارج مارےگئے، شدید فائرنگ کے تبادلےکے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہید لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل آپریشن کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 24 سال کے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہیدکا تعلق ضلع مردان سے ہے،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔ 42سال کے نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے،کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ 35 سال کے لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔ 26 سال کے سپاہی محمد حمید شہیدکا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے، سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی چترال میں کی جہاں ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیےکلیرئنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمےکے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

لاہور: خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل

نواز شریف،اورمریم نوازسے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 منٹ قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 6 منٹ قبل

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- 10 منٹ قبل

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
- 3 گھنٹے قبل