Advertisement
تجارت

پاکستان ریلویز نے گزشتہ گیارہ ماہ میں ریکارڈ 83 ارب روپے کمالیے 

لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور فریٹ آپریشنز سے 75 کروڑ روپے حاصل کیے،ترجمان ریلوے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 31st 2025, 10:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ریلویز نے گزشتہ گیارہ ماہ میں ریکارڈ 83 ارب روپے کمالیے 

لاہور: پاکستان ریلویز نے مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میں 83 ارب روپے کی آمدن حاصل کرکے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ کارکردگی اس مدت کے دوران ادارے کی تاریخ میں سب سے زیادہ آمدن کی عکاسی کرتی ہے اور آپریشنز و مالی نظم و نسق میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

 ترجمان ریلوے نے کہا رواں مالی سال مسافر ٹرینوں کے شعبے سے 42 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے جبکہ دیگر ذرائع سے مزید 12 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ 

مالی سال کا ایک ماہ باقی ہونے کے باوجود پاکستان ریلویز 88 ارب روپے کی سالانہ سابقہ بلند ترین حد عبور کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
 ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کے مختلف ڈویژنز میں کراچی ڈویژن آمدنی کے اعتبار سے سرفہرست رہا، جس نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب روپے اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے۔

 اسی طرح لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور فریٹ آپریشنز سے 75 کروڑ روپے حاصل کیے،جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے مجموعی طور پر آٹھ ارب آمدن حاصل کی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ مالی سال کے 11 ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی، پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا تھا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

Advertisement
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 18 گھنٹے قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 19 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement