لاہورمیں مقابلہ حسن کا انعقاد، پرکشش مرد و خواتین اور شوبز شخصیات کی بھر پور شرکت
مقابلہ حسن میں پرکشش ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے،جبکہ تقریب میں معروف اداکارہ ،گلوکارہ فرحانہ مقصود خصوصی طور پر شریک ہوئیں


لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرکشش مرد و خواتین نے حصہ لیتے ہوئے مختلف ٹائٹل اپنے نام کیے،جبکہ دیدہ زیب لباس زیب تن کیے خواتین نے ریمپ پر جلوہ گر ہو کر سحر طاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں ابھرتی ہوئی ماڈلز اور شوبز شخصیات نے شرکت خصوصی طور پر شرکت کی۔
مقابلہ حسن میں پرکشش ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے،جبکہ تقریب میں معروف اداکارہ ،گلوکارہ فرحانہ مقصود خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔
مقابلے میں مایہ صدیق نے ’مس پاکستان ورلڈ‘،دعائے خدیجہ نے ’مس پاکستان گلوبل‘، افشاں احمد نے’ مس پاکستان یونیورسل‘ ، حفصہ نواز نے’ مس پاکستان یونیورس‘، فضا فاطمہ نے’ مس پاکستان ورلڈ‘ ،صبا چودھری’ مس پاکستان‘ سپریم جبکہ حسن عبداللہ نے’ مسٹر پاکستان‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
جی این این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےتقریب میں حصہ لینے والی خواتین کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پاکستان اور اسکے خوبصورت کلچر کی عالمی سطح پر پذیرائی ہے، جبکہ مقابلے میں شریک دیگر شخصیات نے کہا کہ عالمی مقابلوں میں اب پاکستانی خواتین بھی شرکت کر رہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔
تقریب میں شریک ماڈلز کو ٹائٹل کے ساتھ تاج بھی پہنائے گئے،،مختلف شخصیات کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 28 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 24 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 32 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل