اسرائیلی جارحیت غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے، شمالی کوریا
اسرائیلی حملوں سے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں، وزارت خارجہ


پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایران پر صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو کینسر قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق شمالی کوریا نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے اسرائیل بیماری بن چکا ہے، خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اورانسانیت کےخلاف جرم ہیں، ہم اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان شمالی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت غیر مستحکم مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کو جنم دے سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے، عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، جنگ کے حامیوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی قوتیں اور ادارے اپنا کردار ادا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ جنگ کے حامیوں کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل





