Advertisement

ایرانی سر زمین پر حملے عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،روس

سلامتی کونسل کو سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے، امریکا اور اسرائیل کے تصادم اور عدم استحکام کے اقدامات کو اجتماعی طور پر مسترد کیا جانا چاہیے،روس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jun 22nd 2025, 9:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی سر زمین پر حملے عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،روس

ماسکو: روس نےایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی اور میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے عالمی قوانین، یو این چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملے، پیش کردہ جواز سے قطع نظر بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حالات کو سیاسی اور سفارتی راستے پر واپس لانے کی کوششیں بڑھائی جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ نے مسلسل اور واضح طور پر ایسے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، خاص طور پر اس حقیقت سے متعلق ہے کہ یہ حملے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن نے کیے تھے۔

وزرات خارجہ نے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے، امریکا اور اسرائیل کے تصادم اور عدم استحکام کے اقدامات کو اجتماعی طور پر مسترد کیا جانا چاہیے۔

روس نے بیان میں کہا کہ ہم جارحیت کے فوری خاتمے اور حالات کو پرامن سفارتی راستے پر لانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 12 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 8 hours ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 18 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 19 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 18 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
Advertisement