امریکہ نے ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بہانے کے تحت جنگ مسلط کی ہے،ایرانی سفیر
امریکہ کی کھلی جارحیت کے خلاف اس کا ردعمل کا تعین ایرانی مسلح افواج کریں گی، امیر سعید ایراوانی


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے نمائندے امیر سعید ایراوانی نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بہانے کے تحت جنگ مسلط کی ہے۔
ایراوانی نے مزید کہا کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور امریکہ کی کھلی جارحیت کے خلاف اس کا ردعمل متناسب ہوگا جس کا تعین ایرانی مسلح افواج کریں گی۔
اپنے طویل بیان میں ایراوانی نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو پر بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے امریکہ کو ایک اور مہنگی اور بے بنیاد جنگ میں دھکیل دیا ہے۔امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ایراوانی نے اسرائیل پر یہ الزام بھی لگایا کہ اس نے ایران کے بارے میں جھوٹا اور غلط بیانیہ پھیلایا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں اور کچھ مغربی ممالک، بشمول فرانس اور برطانیہ، کی خاموشی، دوہرا معیار اور مداخلت بھی اتنی ہی قابلِ مذمت ہے۔"
اپنے خطاب کے اختتام پر امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 35 منٹ قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 44 منٹ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 40 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل