توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
رپورٹس کے مطابق، عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی عدالتی امور میں مداخلت پر 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے


ڈھاکا: بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت کا یہ فیصلہ ایک مبینہ آڈیو لیک کے بعد سامنے آیا، جس میں شیخ حسینہ کو ایک مقامی رہنما سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا، جہاں وہ کہتی ہیں: "میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے 227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔"
عدالت نے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں سنگین مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم کا یہ رویہ نہ صرف عدالتی وقار کے منافی ہے بلکہ قانون کی حکمرانی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
رپورٹس کے مطابق، عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی عدالتی امور میں مداخلت پر 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد، جو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت عوامی لیگ کی سربراہ بھی ہیں، گزشتہ سال اگست میں طلبہ تحریک کے بعد بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔ تحریک کے دوران ان کی حکومت کے خلاف شدید مظاہرے اور احتجاجی جلسے جلوس ہوئے تھے، جن میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
- ایک گھنٹہ قبل

کویت کا ویزا عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے جدید الیکٹرانک نظام متعارف
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 منٹ قبل

نامور فوک گلوکار اور پنجاب دھرتی کی آواز عالم لوہار کی چھیالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل

محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن
- 2 گھنٹے قبل

صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید
- 41 منٹ قبل

معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 33 منٹ قبل

ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے ، وزیر داخلہ
- 2 گھنٹے قبل

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 7 منٹ قبل

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل