ادارے نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1.14 روپے فی یونٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.16 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے


نیپرا نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے، اور اس کا فیصلہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ادارے نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسطاً 1.14 روپے فی یونٹ جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.16 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ترمیم یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گی۔
یاد رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کے لیے نیپرا کو درخواست دی تھی، جس پر گزشتہ روز سماعت ہوئی تھی۔
فیصلے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق:
ایک سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 روپے کمی کے بعد 10.54 روپے ہو جائے گا۔
101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے نرخ 1.15 روپے کمی سے 13.01 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ایک سے 100 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے قیمت 1.15 روپے کمی کے بعد 22.44 روپے ہو گی۔
101 سے 200 یونٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.16 روپے کمی کے بعد 28.91 روپے ہو جائے گا۔
201 سے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کا ٹیرف 1.16 روپے کمی کے بعد 33.10 روپے مقرر ہوا ہے۔
301 سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے نرخ 1.16 روپے کمی سے 37.99 روپے ہو گا۔
401 سے 500 یونٹ استعمال پر 1.14 روپے کمی کے بعد نرخ 40.22 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
501 سے 600 یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 1.16 روپے کمی سے 41.62 روپے ہو گا۔
601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا نرخ 1.16 روپے کمی کے بعد 42.76 روپے ہو جائے گا۔
700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے نرخ 1.15 روپے کمی کے بعد 47.69 روپے ہو جائے گا۔
تاہم، نیپرا نے واضح کیا ہے کہ ان نرخوں میں سیلز ٹیکس اور دیگر حکومتی محصولات شامل نہیں، لہٰذا فائنل قیمت میں معمولی فرق ممکن ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 41 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل







