Advertisement
پاکستان

وزیرا عظم کی آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران آذربائیجان کی پاکستان کی حمایت پر صدر علیوف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 4th 2025, 2:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرا عظم کی  آذری صدر الہام علیوف کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

باکو: اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے اہم ملاقات کی۔

وزیراعظم نے 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی مثالی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی، انہوں نے 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران آذربائیجان کی پاکستان کی حمایت پر صدر علیوف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھی ہر مشکل وقت میں آذربائیجان کا ساتھ دیا اور اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ بات چیت، باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجانی صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 8 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 12 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 7 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement