بلوچستان میں طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی اور دیوارگرنے سے بچی سمیت 3 جاں بحق،کراچی میں موسم خواشگوار
لاہور میں صبح سویرے موسم گرم اور مرطوب ہے، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود حبس اور گھٹن برقرار ہے۔


کوئٹہ :صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع واشک ،لورالائی اور موسیٰ خیل میں موسلادھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی اور دیوارگرنے سے ایک بچی اور 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کئی علاقوں میں نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ آبی ریلوں سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ،جب کہ ضلع واشک میں فلیش فلڈ کے باعث رہائشی مکانات، چار دیواروں اور زرعی زمینوں کو جزوی نقصان پہنچا ، نقصانات کا حتمی تخمینہ لگانے کے لیے سروے کا عمل جاری ہے۔
حکام کا بتانا ہےکہ ضلع لورالائی اور ضلع سوراب میں موسلا دھار بارش کے ساتھ شدید طوفانی ہواؤں کے سبب متعدد گھروں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے آج رات اور کل ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد اور صحبت پور میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق حالیہ مون سون سیزن کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ مون سون سیزن کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی میں شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار پڑ رہی ہے، دیگر علاقوں میں بھی موسم ابر آلود ہے، ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن کا دوسرا اسپیل کل سے بارشیں برسائے گا، آج شہر قائد میں 11 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
لاہور میں حبس اور گھٹن برقرار، بارش کا امکان
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے موسم گرم اور مرطوب ہے، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باوجود حبس اور گھٹن برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد جب کہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ لاہور میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 5 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک گھنٹہ قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 5 گھنٹے قبل








