طیارے کے حادثے میں اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے

راجستھان میں بھارتی ائیرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر فورس کا طیارہ راجستھان کے شہر چھرو میں گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔
تاہم بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے تصدیق کی ہےکہ طیارے کے حادثے میں اس کا پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا بتانا ہے کہ جائے حادثہ پر زور دار دھماکے کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا گیا جس کے بعد مقامی لوگ اور ریسکیو حکام حادثے کی جگہ پر پہنچے۔
حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، تفتیش اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
تین ماہ قبل، اپریل میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب بھارتی فضائیہ (IAF) کا دو نشستوں والا لڑاکا طیارہ جام نگر ایئرفیلڈ سے رات کے مشن کے دوران پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق، پرواز کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد پائلٹوں نے جانی نقصان اور ایئرفیلڈ یا آس پاس کے آبادی والے علاقوں کو بچانے کے لیے طیارے سے نکلنے (ایجیکٹ) کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 7 گھنٹے قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 4 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 3 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 5 گھنٹے قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 3 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 3 گھنٹے قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 6 گھنٹے قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 4 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 3 گھنٹے قبل