مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،ترجمان پاک فوج


مالاکنڈ:خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 فتنہ الہندوستان کے 9خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 16 سے 20 جولائی تک سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا، اطلاعات کے مطابق علاقے میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ’ فتنہ الخوارج’ سے تعلق رکھنے والے خوارج موجود تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چار روز تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مہارت سے خوارج کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ 8 خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ اس مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قوم کے ساتھ مل کر بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 28 منٹ قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت کا تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں 43 اموات، 3300 دیہات زیر آب جبکہ 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 3 گھنٹے قبل

چین کا دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان
- 7 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع
- 5 گھنٹے قبل

عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالرقرض دینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 2 گھنٹے قبل