بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ توحید ہردوئے نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے۔


ڈھاکہ: بنگلادیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کی جانب سے ملنے والا 111 رنز کا 15.3 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، پرویز حسین ایمان 56 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کے علاوہ توحید ہردوئے نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ڈھاکہ کے میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا، انہوں نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔
عباس آفریدی نے تین چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے،جبکہ خوشدل شاہ نے 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 10 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 14 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 15 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 18 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل








