Advertisement
پاکستان

 محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

دہشت گرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں ، ملکر روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے،محسن نقوی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 hours ago پر Jul 20th 2025, 9:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

کابل:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میںدہشتگردی کے خاتمے اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کا افغان وزارت داخلہ آمد پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے خیر مقدم کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خصوصا انسداد دہشت گردی، دراندازی اور کالعدم تحریک طالبان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد کی موثر مینجمنٹ، منشیات کی روک تھام اور سرحد پار نقل و حرکت کو منظم کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی ،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے وطن واپسی کے عمل پر گفتگو کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہ دہشت گرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں ، ملکر روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی بے لوث مہمانوازی کی، شہریوں کی قانونی طور پر آمد کے دروازے کھلے ہیں۔ 

دوران ملاقات دونوں وزرائے داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پرامن بقائے باہمی، استحکام اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

افغانستان کے سینئر نائب وزیرداخلہ ابراہیم سردار، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، اعلی سفارتی حکام اور افغان وزارت داخلہ کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

  • 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

  • 6 گھنٹے قبل
پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی

خیبرپختونخوا : مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی

  • 8 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

  • 8 گھنٹے قبل
سینیٹ الیکشن : علی امین  سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان

  • 2 گھنٹے قبل
مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار

  • 5 گھنٹے قبل
وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

  • 8 گھنٹے قبل
عہد رفتہ سے خستہ حالی   اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!

  • 6 گھنٹے قبل
کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی  کا نوٹس

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس

  • 5 گھنٹے قبل
حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement