بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی 55 رنز کیساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔


ڈھاکا: بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 8 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
بنگلادیش کی جانے سے ملنے والے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 125 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف 51 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 8، صائم ایوب ایک، کپتان سلمان آغا 9، خوشدل شاہ 13 رنز بناکر چلتے بنے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز بغیر کوئی رن سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بناسکی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر علی 55 رنز کیساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،جبکہ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی، بنگلا دیش نے 111 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، بنگلا دیش کو 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 4 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل