نشو بیگم کے مطابق، 22 جولائی کو علی رضا کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا


سینئر اداکارہ نشو بیگم کے چھوٹے داماد، علی رضا، 47 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ یہ افسوسناک خبر خود نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری اپنے ولاگ کے ذریعے دی، جہاں وہ اپنے داماد کے ساتھ گزرے آخری لمحات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
نشو بیگم کے مطابق، 22 جولائی کو علی رضا کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ ہسپتال جا رہے تھے کہ راستے میں ان کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ بدقسمتی سے، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انتقال سے ایک رات قبل وہ اپنے داماد کے گھر گئی تھیں اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزار کر واپس آئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علی رضا مکمل طور پر صحت مند تھے اور انہیں کسی قسم کی بیماری لاحق نہ تھی، ان کی اچانک موت نے پورے خاندان کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
نشو بیگم نے داماد کو ایک بہترین انسان قرار دیا اور کہا کہ ان کی بیٹی، داماد کی والدہ اور ان کے بچے شدید صدمے میں ہیں۔ علی رضا کی نماز جنازہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ریمبو اور صاحبہ سمیت کئی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔
آخر میں نشو بیگم نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی کہ وہ ان کے داماد علی رضا کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل








