برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
خط میں واضح کیا گیا کہ 1980 سے برطانیہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے، اور 2014 میں ایوان زیریں نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حق میں قرار داد بھی منطور کی تھی


لندن: برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ایک خط لکھاہے،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی آئندہ فلسطین کانفرنس کے دوران فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرے۔
تفصیلات کے مطابق اراکین نے خط میں لکھا کہ 28سے 29 جولائی کو نیو یارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی کانفرنس سے قبل وہ برطانوی حکومت کی حمایت ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا برطانیہ کی تاریخی ذمہ داری بھی ہے، کیونکہ وہ بلفور ڈیکلریشن کا اجرا کرنے والا ملک اور فلسطین میں سابقہ مینڈیٹری طاقت رہا ہے۔
پارلیمنٹریز نے کہا کہ برطانیہ کے پاس فلسطینی ریاست کے قیام کا واحد اختیار نہیں، لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر اس کی تسلیم شدہ حمایت انتہائی اہم اور علامتی اقدام ہو گی۔
خط میں واضح کیا گیا کہ 1980 سے برطانیہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے، اور 2014 میں ایوان زیریں نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حق میں قرار داد بھی منطور کی تھی۔
مزید کہا گہا کہ یہ بین الجماعتی خط اس بات کا ثبوت ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی حلقے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر متفق ہیںاور وقت آ گیا ہے کہ اس موقف کو عملی جامہادھر لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں خوراک کی رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی پالیسیوں کی مزمت کی۔
فرانسیسی صدر بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر با ضابطہ تسلیم کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 34 منٹ قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 21 گھنٹے قبل








