خاتون کوریسکیو کرنے کی تمام کوششیں خراب موسم کے باعث ناکام رہیں، اس دوران زخمی کوہ پیما انتقال کر گئیں


گلگت: لاپتہ سابق اولمپک چیمپئن اورجرمن کوہ پیما لاؤرا ڈالمائر کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے،ان کی تلاش گزشتہ دو روز سے جاری تھی۔
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق جرمن کوہ پیما لاؤرا ڈالمائر لیلیٰ پیک) 094 6میٹر) کو سر کرنے کی کوشش کے دوران اُس وقت حادثے کا شکار ہوئیں، جب وہ تقریباً 5 ہزار 700 میٹر کی بلندی پر گرنے والے پتھروں کی زد میں آ گئیں تھی۔
الپائن کلب نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی سابق اولمپک چیمپن لااؤرا ڈالمائر کو ریسکیو کرنے کی تمام کوششیں خراب موسم کے باعث ناکام رہیں، اس دوران زخمی کوہ پیما انتقال کر گئیں ۔
الپائن کلب نے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جرمن کوہ پیما نے اپنی زندگی کا اختتام اسی کام کو انجام دیتے ہوئے کیا جس سے وہ سب سے زیادہ محبت کرتی تھیں۔ ان کی ہمت، عزم اور جذبے نے کھیلوں اور کوہ پیمائی کی دنیا میں لازوال نقوش چھوڑےہیں۔
واضح رہے کہ 28 جولائی کو دو خاتون جرمن کوہ پیما مسز کروس مرینہ ایوا اورلاؤرا ڈالمائر گلگت بلتستان کے علاقے ہوشے ویلی میںلیلیٰ پیک سر کرنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد آگئی تھیں۔جن میں سے ایک کو ریسکیو کر لیا گیاتھا جبکہ دوسری خاتون زخمی حالت میں لا پتہ تھی۔

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 5 hours ago

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 4 hours ago

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- 4 hours ago

ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے ،امریکی وزیر خزانہ
- 2 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 4 hours ago

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 4 hours ago

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤکا ذمہ دار قرارد ے دیا
- 2 hours ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- an hour ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان
- 2 hours ago

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسی ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی
- 2 hours ago

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 3 hours ago