میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے،میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا،ایران
جوہری افزودگی ایران کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے، اسے جاری رہنا چاہیے، بمباری سے بھی وہ ہماری جوہری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے،عباس عراقچی


تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےواضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے، ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ جنگ کا امکان موجود ہے، ایران امن اور جنگ دونوں کیلئے تیارہے، حملے کی صورت امریکی افواج نشانہ ہوں گی، علاقائی ممالک نہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے، اسے جاری رہنا چاہیے، بمباری سے بھی وہ ہماری جوہری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم افزودگی کے حوالے سے ایک یقین دہانی کے معاہدے تک پہنچنے کےلیے تیار ہیں، ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا، یہ قومی دفاع کا معاملہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جنگ عالمی قوانین کے خاتمے کی علامت ہے۔ غزہ میں ہونے والی تباہی اسرائیل کی جانب سے کھلی نسل کشی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ نے فلسطینی مسئلے کو دوبارہ عالمی سفارت کاری کا مرکز بنا دیا،عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں خطے میں عدم مساوات کو فروغ دے رہی ہیں۔
عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، امریکا اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت جلد ہونی چاہیے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 4 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago






