Advertisement
پاکستان

اسلام آباد دھماکا: پولیس کے پشاور،نوشہرہ میں چھاپے، داعش کا افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار

آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس بروئے کار لاتے ہوئے کیے گئے، آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں،ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 7th 2026, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد دھماکا: پولیس کے پشاور،نوشہرہ میں چھاپے، داعش کا افغانی ماسٹر مائنڈ سمیت 4 سہولت کار گرفتار

ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے انٹیلی جینس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس بروئے کار لاتے ہوئے کیے گئے، آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان کی سرپرستی میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ہے، خود کش حملہ آور کے 4سہولتکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا، خودکش حملہ آور کو راولپنڈی کے علاقے میں سہولتکاری کرنے والے بھی گرفتار کرلیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مزید انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں،ذرائع نے مزیدکہا ہے کہ خود کش حملے کا داعش افغانی ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا تھا۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 15 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 20 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 18 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 18 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 21 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
Advertisement