محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آبادمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، شیخو پورہ، نارووال، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کے مطابق صوبہ بلوچستان کے اضلاع ژوب، مو سیٰ خیل اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں بارش جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 2 hours ago

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 2 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- an hour ago

گجرات :دوران کرکٹ میچ اوور نہ دینے کے پر فائرنگ ،دو بھائی جاں بحق ،ماموں زخمی
- 4 hours ago

اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش سے ملاقات، پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

ناروےکا یوکرین کے لیے700 ملین ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی پیکج دینے کا اعلان
- 4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کوملاقات دعوت
- 5 hours ago

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
- 2 hours ago

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 hours ago

فواد خان اور وانی کپور کی فلم’ عبیر گلال‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کو تیار
- 3 hours ago

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 5 hours ago

ایرانی فورسز کی کارروائی میں اسرائیلی ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
- 5 hours ago