وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 60,430 فلسطینی شہید اور 1,48,722 زخمی ہو چکے ہیں


غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے تھم نہ سکے۔ قابض فورسز کی جانب سے پناہ گزین کیمپوں اور امداد کے منتظر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق آج صبح سے اب تک مزید 36 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں 13 شہری وہ تھے جو امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 فلسطینی شہید اور 1,000 سے زائد زخمی ہوئے۔
شہادتوں کی مجموعی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی
وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 60,430 فلسطینی شہید اور 1,48,722 زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کی ہے۔
غذائی قلت کا بحران شدت اختیار کر گیا
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں شدید غذائی قلت کے باعث ایک بچے سمیت مزید 7 فلسطینی انتقال کر گئے، جس کے بعد بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 169 ہو چکی ہے۔ امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری ریلیف نہ پہنچایا گیا تو ہلاکتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اسرائیل کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان، حماس کا دوٹوک جواب
ادھر اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، جنگ بند نہیں کی جائے گی۔ اس کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر ایک خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 4 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 4 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago


