ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس اہم مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے


انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کو فتح کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایجبیسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس اہم مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
شرجیل خان کی دھواں دھار اننگز:
اوپنر شرجیل خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 76 رنز بنائے، جس میں 9 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کی بنیاد مستحکم کی۔
اختتامی اوورز میں عمر امین اور آصف علی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور تیزی سے آگے بڑھایا ، عمر امین: 19 گیندوں پر 38 رنز (ناٹ آؤٹ) ، آصف علی: 15 گیندوں پر 28 رنز (ناٹ آؤٹ)
شعیب ملک نے 20 رنز بنائے ، کپتان محمد حفیظ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔
وائن پارنیل اور ہارڈس ویلجوئن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور نسبتاً بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم پاکستانی بیٹرز کی جارحانہ بیٹنگ نے ہدف کو تقریباً 200 کے قریب پہنچا دیا۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 5 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 5 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 39 minutes ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 19 hours ago






