Advertisement
پاکستان

سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت

جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو جلد از جلد معاوضے کی ادائیگی کی ہدایت کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 18th 2025, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں صوبے میں جاری ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اس وقت خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں فلڈ ایمرجنسی نافذ ہے . 

متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے ڈیڑھ ارب روپے، جبکہ مواصلاتی نظام کی بحالی کے لیے بھی ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بھاری مشینری کی مدد سے اب تک 100 سے زائد متاثرہ سڑکوں کو کلیئر کیا جا چکا ہے اور 23 ہزار تیار شدہ فوڈ آئٹمز متاثرین تک پہنچائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 2860 خیمے، 6100 میٹرسز، 2700 ہائی جین کٹس، 4300 کچن آئٹمز، 3100 ترپال، 7400 مچھر دانیاں، 6800 کمبل، 500 گیس سلنڈر اور دیگر امدادی اشیاء بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔ ضلع بونیر کے لیے دو موبائل اسپتال اور خصوصی میڈیکل ٹیمیں روانہ کی جا چکی ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اموات اور زخمیوں کے لیے معاوضے کی ادائیگی جاری ہے، جبکہ نجی املاک، دکانوں اور مال مویشیوں کے نقصانات کے تعین کے لیے سروے کا عمل بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگی کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور نقصانات کا سروے شفاف اور فوری طور پر مکمل کر کے متاثرین کی بحالی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 21 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 hours ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
Advertisement