امریکی صدرنے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں امن ہو اور سب ملک ایک دوسرے سے تجارت کریں، نہ کہ جنگیں لڑیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین دونوں ہی جنگ ختم کرنے کے خواہشمند ہیں، تاہم وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ جنگ کب ختم ہوگی۔
وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا،
"روس اور یوکرین کے صدور جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہم امن کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور یوکرین کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔"
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ دنیا میں امن اور معاشی ترقی چاہتے ہیں۔
"میری خواہش ہے کہ دنیا بھر میں امن ہو اور سب ملک ایک دوسرے سے تجارت کریں، نہ کہ جنگیں لڑیں۔"
امن معاہدے کی سفارتی کوششیں
بی بی سی کے مطابق، ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا امریکا یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے اپنے امن دستے بھیجے گا، ٹرمپ نے کہا:
"ہم یوکرین اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ ایک پائیدار اور طویل المدتی امن قائم ہو۔"
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی سابقہ رائے دہرائی کہ:
"زیلنسکی اگر چاہیں تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے، اور روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان ایک سہ فریقی ملاقات کے ذریعے امن کا ’اچھا موقع‘ موجود ہے۔"
یوکرینی صدر زیلنسکی نے بھی اس موقع پر ٹرمپ کے سفارتی حل کی حمایت کی اور کہا:
"ہم جنگ کو روکنا چاہتے ہیں، اور ٹرمپ کے سفارتی منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ یوکرینی عوام مضبوط ہیں اور پرامن حل کے خواہاں ہیں۔"
انہوں نے واضح کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات چاہتے ہیں تاکہ جنگ کو سفارتی راستے سے ختم کیا جا سکے۔
ٹرمپ اور پیوٹن کی حالیہ ملاقات
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی، تاہم اس ملاقات میں یوکرین تنازع پر کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 3 دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 3 دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 3 دن قبل








