ٹرمپ کی روسی صدر سے ٹیلیفون پر طویل گفتگو، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار
دونوں لیڈران کا یوکرین کے علاوہ دیگر عالمی امور پر بھی رابطے جاری رکھنے کا اعادہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفون پر 40 منٹ طویل اہم گفتگو ہوئی ہے، جس میں یوکرین تنازع اور دیگر بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ وہ یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، جبکہ یہ اہم ملاقات اگست کے آخر تک متوقع ہے۔ امریکی صدر نے پیوٹن کو زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے ہونے والی حالیہ بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن جواب تلاش کرنا چاہتے ہیں، اور ہم پُرامید ہیں کہ وہ جلد یوکرینی قیدیوں کو رہا کریں گے۔
ٹیلیفونک رابطے میں دونوں صدور نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ یوکرین کے علاوہ دیگر عالمی امور پر بھی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سے بہت اچھی بات ہوئی، تاہم بہترین بات مستقبل میں ہوگی۔
یوکرین نے امریکہ سے سکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ دہرایا ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق، یوکرین 1.2 ارب ڈالر مالیت کا امریکی اسلحہ خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یوکرینی حکومت کا مؤقف ہے کہ تنازع کے دوران روس کے زیر قبضہ علاقوں کا کنٹرول کیف کسی صورت نہیں چھوڑے گا اور امن معاہدے سے قبل جنگ بندی اور تنازع کا ہرجانہ روس کو ادا کرنا ہوگا۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل





