برطانوی عدالت نے یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا دی ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے معافی مانگنے کا حکم
عادل راجہ کی جانب سے معافی کے اعلان کو 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ کے صفحات پر برقرار رکھا جائے گا،عدالتی فیصلہ


لندن: برطانوی عدالت کے جج نے معروف یو ٹیوبر عادل راجہ کو سزا سنا تے ہوئےبریگیڈئر(ر)راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی ہائیکورٹ کے جج رچرڈ سپیئر مین نے فیصلہ سنایا،عدالتی
فیصلے کے مطابق عادل راجہ کی جانب سے معافی کے اعلان کو 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ویب سائٹ کے صفحات پر برقرار رکھا جائے گا۔
عادل راجہ کے خلاف عدالت کا بڑا فیصلہ, عدالت نے جھوٹا ثابت کر دیا۔ ہائی کورٹ کا واضح فیصلہ, عادل راجہ کے الزامات کو مکمل طور پر جھوٹ اور بہتان قرار دیا گیا۔ لندن ہائی کورٹ نے عادل راجہ کو £50,000 ہرجانہ اور بھاری قانونی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نع قرار دیا کہ عادل راجہ کو £260,000 بطور عبوری اخراجات فوری ادا کرنا ہونگے، جون 2022 کے تمام الزامات بے بنیاد, بلا ثبوت اور جھوٹ پر مبنی تھے، عادل راجہ 28 دن تک فیصلے کا خلاصہ تمام پلیٹ فارمز پر نمایاں جگہ پر لگانے کا پابند۔
عدالت نے جھوٹے دعوے دہرانے سے روکنے کے لیے سخت injunction جاری کر دی۔ حکم نہ ماننے پر توہین عدالت, جرمانہ اور جیل ہو گی۔ پنجاب الیکشن, مبینہ ملاقاتوں اور “ریجیم چینج” سے متعلق تمام بیانیے جھوٹ تھے۔ عادل راجہ کے الزامات کا مقصد شخصیت کشی تھا, حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ عدالت نے متعدد حساس نوعیت کے الزامات کو کلی طور پر ممنوع قرار دیا۔ تمام ادائیگیاں 22 دسمبر 2025 تک کرنا لازمی ہونگی۔ لندن ہائی کورٹ
عدالت نے عادل راجہ کے بیانیے کو بدنیتی پر مبنی اور جھوٹ کا مجموعہ قرار دیا۔ فیصلے کا لنک ہر پلیٹ فارم پر واضح اور نمایاں رہے گا۔ عادل راجہ کے الزامات نے ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جو غلط ثابت ہوئے۔ لندن ہائی کورٹ
عادل راجہ رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے، ہائی کورٹ کے جج رچرڈ سپئیرمین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔ عادل راجہ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست بھی کی تھی جسے جج نے مسترد کردیا۔
اس موقع پر بریگیڈیئر راشد نصیر نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے سے متعلق آرڈر جاری کرے،جج نے حکم دیا کہ عادل راجہ کو 22 دسمبر تک 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے، اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا اور وہ بھی عادل راجہ کو ادا کرنا ہوں گے۔
جج نے عادل راجہ کو آئندہ ہتک آمیز بیانات نہ دہرانے کا حکم امتناع بھی جاری کردیا،عادل راجہ کے وکیل نے فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں جانے کا عندیہ دے دیا۔
اس سے قبل اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے میں جج نے عادل راجہ کے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا، عدالت نے عادل راجہ کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، آج عدالتی فیصلہ سننے کیلئے بریگیڈ (ر)راشد نصیر عدالت میں موجود تھے جبکہ عادل راجہ کے وکلاء پیش ہوئے۔
تاہم دوسری جانب یوٹیوبر عادل راجہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل جاؤں گا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 minutes ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 26 minutes ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago





