حملہ آوروں نے رات گئے ہاسٹل میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں،میڈیا رپورٹ


پریٹوریا:جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کے خوفناک حملے میں کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے رات گئے ہاسٹل میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں۔
زخمیوں میں سے 14 افراد کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد تعداد میں تین سے چار تھے اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں مقامی شہریوں کے ساتھ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن بھی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کو سنگین نوعیت کا دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے گروہ تک پہنچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 15 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 12 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 10 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 12 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 8 گھنٹے قبل













