نشیبی علاقوں میں پانی کے سبب عارضی بجلی بند کی جاسکتی ہے، کے الیکٹرک


شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، موسلادھار بارش کے باعث شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم سندھ کے مختلف حصوں پر تاحال موجود ہے۔ گزشتہ رات سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ ہے، جو آج صبح تیز برسات میں بدل گیا۔
شہر کے مختلف علاقوں طارق روڈ، عزیز آباد، شارعِ قائدین، بوٹ بیسن، لیاقت آباد، حسن سکوائر، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، شارع فیصل، ایئرپورٹ، قائد آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی کے دیگر علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سکیم 33، صفورا چورنگی، ملیر کینٹ اور اطراف، نارتھ کراچی، منگھو پیر، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن میں بھی بادل برسے، اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد اور اطراف میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث شہر قائد کی سڑکوں پر جمع پانی ہوگیا، متعدد موٹر سائیکل خراب ہوگئیں، عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
کراچی میں بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ہدایت سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا کہ شہری بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں، ٹوٹے تاروں، بجلی کے ترسیلی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں
کے الیکٹرک نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی کے سبب عارضی بجلی بند کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی شدید بارشوں کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، قلات، لاہور، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی اور ٹھٹھہ میں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل







