ٹریفک آرڈیننس 2025 فی الحال منسوخ کررہے ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، وزیر ٹرانسپورٹ


لاہور: حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، جس کے بعد حکومت کی جانب سے جرمانوں کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال پر 2روز سے مذاکرات جاری تھے،ٹریفک آرڈیننس 2025سے پہلے مذاکرات نہیں ہوئے۔
بلال اکبرنے مزید کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 فی الحال منسوخ کررہے ہیں،ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جرمانوں کو بھی معطل کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں سیکریٹری آر ٹی اے نے بتایا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا معاملہ، اربن اور انٹر سٹی روٹس پر ٹرانسپورٹ آپریشنل ہے۔
سیکریٹری آر ٹی اے اسد عباس شیرازی نےآج بتایا تھا کہ تمام ڈی کلاس اسٹینڈز سے انٹر سٹی سروس جاری ہے۔ اربن روٹس پر ای بسیں اور میٹرو سروس مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ پک اینڈ ڈراپ سروس گاڑیوں کے پاس پہلے سے موجود روٹ پرمٹ میں مسافروں کی تعداد مختص ہے۔ شہریوں کے جان و مال پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
علاوہ ازاں ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کی کال پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا تھا کہ بغیرلائسنس ڈرائیونگ موت اورحادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اسکول کے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت پر کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے باعث متعدد بس اڈے بند رہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل







