دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
پاکستان کو مصمم ارادے رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے، اور صرف تربیت یافتہ لیڈر ہی تربیت یافتہ شاگرد پیدا کرتے ہیں جو قوم کی خدمت کرتے ہیں،ڈاکٹر شہزاد انصر


لاہور:(دیا شکیل)دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن 2025 منعقد کِیا گیا، جس میں مختلف تھیالوجیکل اور لیڈرشپ پروگراموں کے طلبہ کی علمی کامیابیوں کا جشن منایا گیا، تقریب معزز مہمانوں، فیکلٹی ممبران، گریجویٹس اور کمیونٹی لیڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایلون جان تھے جبکہ جرمایا ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو جناب عمانوئیل طاہر نے بہ طور مہمان اعزاز شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز ڈاکٹر شہزاد انصر، بانی اور ڈائریکٹر دی وژن کالج آف لیڈرشپ، کے خوش آمدیدی خطاب سے ہُوا، جنھوں نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اُن کی پوری تعلیمی محنت کی تعریف کی۔
کانووکیشن کے دوران ڈاکٹر ایلون جان نے ایک خاص واعظ پیش کِیا، جس میں اُنھوں نے گریجویٹس کو اپنی خدمت میں دیانت داری، لیڈرشپ اور مضبوط اِرادے برقرار رکھنے کی ترغیب دی، اس دوران کئی طلبہ نے بھی اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے، اپنے سیکھنے کے سفر پر روشنی ڈالی اور اپنے اساتذہ اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کِیا۔
.webp)
دوران تقریب سرٹیفکیٹس پانچ بڑے پروگراموں کے تحت تقسیم کیے گئے، جن میں سرٹیفکیٹ اِن چرچ پلانٹنگ، فاؤنڈیشنز اِن ببلیکل ڈِسائپل شِپ، سرٹیفکیٹ اِن تھیالوجی، اسپیشلائزیشن اِن منٹسری اینڈ لیڈر شِپ شامل تھے، اور بی ۔ ٹی ایچ کی ڈگریاں اور ڈپلومے بھی فارغ التحصیل طلبہ کو دیئے گئے۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایلون جان نے تربیت یافتہ قیادت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "بنیادی طور پر، جب تک ہم تربیت یافتہ لیڈر پیدا نہیں کریں گے، ہم اپنی کلیسیاؤں کی مؤثر خدمت نہیں کر سکتے۔
معروف ماہر علوم ترجمہ و ڈائریکٹر دی وژن کالج آف لیڈرشپ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انصر نے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کو مصمم ارادے رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے، اور صرف تربیت یافتہ لیڈر ہی تربیت یافتہ شاگرد پیدا کرتے ہیں جو قوم کی خدمت کرتے ہیں اور دوسروں کی زندگی کا سفر آسان بناتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے اَرنَسٹ حنان رفیق (اکیڈمک کوآرڈینیٹر)، روبن عنایت اور پروفیسر سروش کے پورے تعلیمی سال کے دوران مستقل لیڈرشِپ اور طلبہ کی معاونت کی تعریف کی اور ان کی خدامات کو سراہا۔
کانووکیشن کے اِختتام پر بانی منتظمین نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد تمام شرکاء کو ڈِنر پیش کِیا گیا۔
یہ تقریب فارغ التحصیل طلبہ کے لیے ایک متاثرکن سنگِ میل ثابت ہُوئی، جب کہ وہ جذبے اور مقصد کے ساتھ اپنی کمیونٹیز کی خدمت کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago







