Advertisement
علاقائی

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

کتاب کا ترجمہ اَرنَسٹ حنّان رفیق نے کِیا، جبکہ اصل تصنیف کا سہرا فرینک فریڈمین اور جوشوا گورڈن کے سر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر دسمبر 4 2025، 9:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

لاہور:(دیا شکیل) دی وژن کالج آف لیڈر شپ لاہور میں ترجمہ شدہ کتاب "حیرت انگیز فضل" کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی،جس میں طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس کتاب کا ترجمہ اَرنَسٹ حنّان رفیق نے کِیا، جبکہ اصل تصنیف کا سہرا فرینک فریڈمین اور جوشوا گورڈن کے سر ہے۔

دوران تقریب کتاب کے مترجم اَرنَسٹ حنّان رفیق نے کتاب کا ایک مخصوص اقتباس پڑھ کر سُنایا، جس سے شرکاء کو کتاب کے اسلوب اور پیغام کا مختصر تعارف حاصل ہُوا۔

اِس موقع پر معروف ماہر علوم ترجمہ ڈاکٹر شہزاد انصر صاحب نے اپنے اظہارِ خیال میں ترجمے کی کاوش کو سراہا اور بامقصد لٹریچر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں کتاب کی باضابطہ رونمائی کی گئی، اِس کی کامیابی کے لیے دُعائیں کی گئیں، اور پروگرام کا اختتام حاضرین کے ساتھ مکالمے پر ہُوا۔

Advertisement
Advertisement