Advertisement
تجارت

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 367 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 19th 2025, 10:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 367 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1704 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement