Advertisement
تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

رقم کے ذریعے پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز کی بہتری ممکن ہو سکے گی،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 6th 2025, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

منیلا:ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) نے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین بینک کے اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم پنجاب میں زراعت، تعلیم اور صحت کی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق مجموعی رقم میں سے 12 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ ہوگا، مجموعی رقم میں 40 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہو گی۔

رقم کے ذریعے پنجاب میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے پنجاب میں صحت عامہ کی سہولیات اور مراکز کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔

اعلامیے کے مطابق اس رقم کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، اس سے چھوٹے کاشت کاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

قبل ازیں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے، بینک سڑکوں اور پانی کے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالر دے گا۔

ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایم ایل ون کراچی تا روہڑی سیکشن کیلئے ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے پراجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط ہوئے، بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر منصوبے کیلئے اضافی فنانسنگ پر دستخط کیے گئے۔

Advertisement
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 8 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement