ڈی جی آئی ایس پی آر،وزیر اطلاعات اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی مون سون بارشوں سے متعلق بریفنگ
فیلڈ مارشل کی ہدایت پر فوجی دستے، ریسکیو ٹیمیں اور آرمی ایوی ایشن سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کر رہے ہیں،ترجمان پاک فوج


اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سیلابی صورتحال کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کےمتعلق بریفنگ دی۔
آئی ایس پی آر
دوران پریس پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےسربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی ہدایت پر فوجی دستے، ریسکیو ٹیمیں اور آرمی ایوی ایشن سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ میڈیکل بٹالین اور سی ایم ایچ سے بھی ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمیں خیبرپختونخوا روانہ کی گئی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کے پی میں سڑکوں کا انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، فیلڈ مارشل کی ہدایات پر ایڈیشنل یونٹس کو متحرک کیا گیا، دو انجینئر بٹایلین کے پی میں تعینات ہیں، تین میڈیکل یونٹس گلگت اور کے پی میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کے پی میں 90 فیصد سڑکیں تباہ ہوئیں، متعدد پلوں کی تعمیر کی گئی، سڑکیں کھولی گئی ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ متاثرین میں راشن بذریعہ روڈ اور بذریعہ ہیلی کاپٹر بھی پہنچایاجارہاہے، آرمی چیف کی ہدایت پر فوج کا ایک دن کا راشن بھی مختص کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اربن فلڈنگ کے باعث انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف سرگرمیوں کو تیز کر دیا گیا ہے، این ڈے ایم اے پاک فوج اور وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر بہتری حکمت عملی اپنا رہے ہیں، اب تک 25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ شانگلہ، باجوڑ اور سوات سمیت خیبرپختونخوا میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا تاہم 70 فیصد بحال کر دیا گیا ہے، اور وزیر توانائی خود فیلڈ میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث متعدد سڑکیں تباہ ہو چکیں ہیں جن کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ مالاکنڈ اور بشام روڈ بحال کر دی گئی ہے جبکہ این-90 شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، اب تک 1200 خیمے متاثرہ علاقوں میں بھیجے جا چکے ہیں اور پمز ہسپتال سے خصوصی میڈیکل ٹیم بھی روانہ کر دی گئی ہے، مزید بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں میں 670 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے، سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرچنگ کے عمل میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون میں زیادہ بارشیں ہوئیں، این جی اوز نے ہمارے ساتھ مل کو کام کیا، انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وزیراعظم کو باقاعدہ آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند دنوں میں مشترکہ کاوشوں سے 25 ہزار افراد کو ریسکیو کیا ہے، زخمیوں کا علاج بہتر انداز میں جاری ہے، لاپتا کچھ افراد کی لاشیں ریکور کیں ہیں۔
گلگت میں کلاؤڈ برسٹ سے زیادہ تباہی ہوئی، شمالی علاقہ جات اور کے پی میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 14 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل



