سینیٹ اجلاس: انسداد دہشت گردی اور پیٹرولیم ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا واک آؤٹ
جوں جوں دہشت گردی کے قوانین بنائے تو دہشت گردی بڑھتی گئی، علاج کو درست کرنا چاہیے ناکہ سخت کرنا چاہیے،سینیٹر کامران مرتضی


اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 اور پیٹرولیم ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے،جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور واک آؤٹ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی ِ صدارت میں ہوا،دوران اجلاس وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا۔
دوران اجلاس اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ،جبکہ جے یوآئی کے کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوانے کی تحریک دی،سینیٹر کامران مرتضیٰ کی انسداد دہشت گردی ترمیمی بل میں ترمیم مسترد کر دی گئی۔
جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور تحریک انصاف اور جے یو آئی کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
اس موقع پرجے یوآئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ جوں جوں دہشت گردی کے قوانین بنائے تو دہشت گردی بڑھتی گئی، علاج کو درست کرنا چاہیے ناکہ سخت کرنا چاہیے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل کا دفاع کیا اور کہا کہ ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس قانون میں ماضی میں بھی کئی ترامیم کی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب سینیٹ میں پیٹرولیم ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا، پیٹرولیم ترمیمی بل وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیش کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ دونوں بل قومی اسمبلی سے پاس ہو چکے ہیں ،اب سینیٹ سے پاس ہونے کے مذکورہ بل حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت آصف علی زارداری کے پاس جائیں گے ،صدر کے منظوری کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن جائیں گے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 6 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک گھنٹہ قبل



