شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا


شہر قائد میں چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا،۔
ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی بھی بند ہوگئی۔ سب سے بڑی مقامی عدالت سٹی کورٹ کے اطراف میں بارش کا پانی جمع ہونے سے وکلا اور سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نارتھ کراچی سیکٹر 11-بی کے قریب نالے ابل پڑے جبکہ یوپی موڑ سے پاور ہاؤس چورنگی تک روڈ پر پانی کھڑا ہوگیا۔ علامہ اقبال لائبریری اور اسلامیہ کالج کے اطراف کی سڑکیں بھی زیرآب آگئیں۔
لیاقت آباد چونا ڈیپو کے قریب سڑک مکمل طور پر ڈوب گئی اور ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو دوسرے ٹریک پر دوطرفہ چلایا جا رہا ہے۔کے ڈی اے چورنگی پر پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ سکشن پمپ تو موجود ہیں مگر عملہ غائب رہا۔
نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد کی شاہراہیں بھی بارش کے پانی میں ڈوب گئیں۔ گولیمار چورنگی اور سینیٹری مارکیٹ میں بھی پانی کھڑا ہو گیا۔ کے ایم سی بلڈنگ اور اولڈ سٹی ایریا کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 15 hours ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 days ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 13 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 19 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 20 hours ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 20 hours ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 20 hours ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 days ago












