Advertisement

تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون اور 2 معصوم بچے بے دردی سے قتل

ایبٹ آباد: ضلع ایبٹ آباد کی یوسی سیر غربی کے گاوں سمبر میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون اور 2 معصوم بچے بے دردی سے قتل کر دیئے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 19 2021، 5:59 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  بچوں کی والدہ شدید زخمی حالت میں بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئی،مقتول بچوں کی والدہ کو ٹی ایچ کیو مری منتقل کیا گیا ، تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

زخمی خاتون کا کہنا ہے کہ  ملزم ان کا پڑوسی ہے ، ساس سے برتن مانگنے گھر میں داخل ہوا،ملزم میری ساس کو قتل کرنے کے بعد میرے کمرے میں داخل ہوا، مزاحمت کرکے بھاگ نکلی ۔

مبینہ ملزم معین نےزخمی خاتون کے بھاگنے کے بعد خاتون کے 3 اور چار سالہ 2 بچوں کو بھی ذبح کردیا۔ زخمی خاتون کے والد کا بیان میں کہنا ہے کہ  زخمی خاتون کا گلہ پیچھا سے کاٹا گیا ۔

ڈی ایس پی گلیات ،ایس ایچ او تھانہ ڈونگا گلی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی ایس پی جمیل الرحمن کا کہنا ہے کہ   جائے وقوعہ کو کورڈن آف کر دیا گیا ، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

Advertisement