کھیل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
لندن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام ساڑھے 6 بجے ہیڈنگلے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو اکتیس رنز سے ہرایا تھا ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسو بتیس رنز بنائے ۔بابراعظم نے انچاس گیندوں پر پچاسی رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اکتالیس گیندوں پر تریسٹھ رنز بنائے تھے ۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم انیس اعشاریہ دو اوورز میں دو سو ایک رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔
تفریح
سینیئر اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات
عدنا ن صدیقی کو برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی۔ انہیں برطانوی شاہ اور ملکہ کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ورسٹائل اداکار نے بکنگھم پیلس میں ہونے والی اس مختصر مگر ناقابلِ فراموش ملاقات کی چند مختلف تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں اور شاہ چارلس سوم کو خوش گوار انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن متحرک تھی، شاہ چارلس سوم میں لوگوں کو پُرسکون رکھنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک دیرپا تڑپ چھوڑ دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا ہے کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملاقات کریں اور اس مختصر ملاقات کے بعد بھی اس کا خیال آپ کے ذہن میں ایسے ہی تازہ رہے جیسے وہ ابھی کی بات ہو۔
عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوری میں کنگ چارلس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔
دعوت نامے کے مطابق 13 نومبر 2024ء کو بکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب میں برطانوی شاہ اور ملکہ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں پاکستان سے عدنان صدیقی کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
عدنان صدیقی ایک ایسے پاکستانی اداکار سمجھے جا تے ہیں جن میں پر کردار کو بخوبی نبھانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ انہوں نے نہ صرف لالی وڈ اور بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
تجارت
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
تفریح
فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟
سوشل میڈیا پر مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا،جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے
مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل کو شوبز انڈسٹری میں ایک پسندیدہ جوڑے کے طور پر جانا جاتا ہے اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت اور تعریف کا کھلے عام اظہار کرتے ہیں،اور مداحوں کے ساتھ اپنی محبت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں، تاہم اس مرتبہ مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا جنہوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی تھی، تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے، ثناء فیصل نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کی محبت کو دکھاوا کہا ہے وہ جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی