رافیل کی ناکامی کے بعد مودی سرکار مقامی لڑاکا جہازوں کے ذریعے خطے کا امن برباد کرنے کی تیاری کر رہی ہے


آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا جنگی جنون بے قابو ہوگیا ہے۔رافیل کی ناکامی کے بعد مودی سرکار مقامی لڑاکا جہازوں کے ذریعے خطے کا امن برباد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
مودی سیاسی دکھاوے اور اپنی ہزیمت چھپانے کےلیے بھارتی دفاعی صنعت کے اربوں روپے ضائع کرنے میں مصروف ہیں۔مودی نے ’تیجس‘ کے اربوں ڈالر کے منصوبے کو فوجی ضرورت پر فوقیت دے کر اپنی ذاتی انا کی تسکین کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارت نے 97 تیجس مارک 1A لڑاکا جہاز خریدنے کے لیے 62 ہزار کروڑ روپے کا آرڈر منظور کرلیا ہے۔ نئے آرڈر کے بعد بھارتی فضائیہ کے لیے مارک 1A جہازوں کی کل تعداد 180 ہوگئی ہے۔ یہ نئے جنگی جہاز فضائیہ کے پرانے MiG-21 طیاروں کی جگہ لیں گے، جنہیں جلد خارج کیا جانا ہے۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق دورہ اسپین کے موقع پر سابق ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری 97 اضافی جہاز خریدنے کے منصوبے کا اعلان کرچکے تھے۔ اسی ادارے کے مطابق ’’ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ‘‘‘ کو مزید 200 مارک 2 جہاز اور ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیاروں کے آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔ نئے لڑاکا طیاروں کے 65 فیصد سے زائد پرزے مقامی پیداوار پر مشتمل ہیں۔
اخبار کے مطابق دفاعی حصول کونسل نے 1.6 لاکھ کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے ہیلی کاپٹروں کی خریداری اور لڑاکا جہازوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی ہے۔
بھارتی حکومت کے یہ اقدامات ماہرین کے مطابق کسی حقیقی دفاعی ضرورت کے بجائے مودی سرکار کے جنگی جنون اور پروپیگنڈے کو پروان چڑھانے کےلیے کیے جا رہے ہیں۔ تیجس صرف لڑاکا جہاز نہیں بلکہ بھارت کی ناکامی، مودی کے تکبر اور جھوٹے پروپیگنڈے کی علامت بن چکا ہے۔
آپریشن سندور میں رافیل کی ناکامی کے بعد مودی کی دفاعی پالیسی صرف سیاسی دکھاوے تک محدود ہو گئی ہے، جبکہ مودی سرکار کے دفاعی منصوبے عوام کی حفاظت کے بجائے جنگی جنون کو بڑھاوا دینے پر مبنی ہیں۔ دہائیوں کی محنت کے باوجود بھارتی فضائیہ کی ناکامیاں بھارت کی نام نہاد دفاعی صنعت کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی ناقص جنگی منصوبہ بندی اور سیاسی دکھاوا بھارتی فوج کی استعداد کو مزید کمزور کر رہا ہے۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 15 گھنٹے قبل






