فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر شخصیت ، عالمی سطح پر نئی عزت ملی ،واشنگٹن ٹائمز
عاصم منیر کوپاک امریکہ اسٹریٹجک تعلقات، جنوبی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، امریکی اخبار


امریکی اخبار نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات اور جنوبی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی کے حوالے سے ایک بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے مودی سے بگڑتے تعلقات جنرل عاصم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئے۔ بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد، جنرل عاصم منیر کو علامتی فتح دلانے کے لیے “سٹیل کے اعصاب” والے لیڈر کے طور پر سراہا گیا۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا بیرون ملک بین الاقوامی دنیا میں قد بھی بلند ہوا جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر نئی عزت ملی۔ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور بائیڈن انتظامیہ کے نسبتاً مخالفانہ موقف سے ہٹنے کو اہمیت دیتی ہے۔
واشنگٹن ٹائمز میں شائع مضمون کے مطابق جنرل عاصم نے امریکی سینٹرل کمانڈ اور پینٹاگون کیساتھ تعلقات بحال کیے جس کی وجہ سے ٹرمپ نے ایبی گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ پاکستان کی اہم معدنیات اور ابھرتی ہوئی کرپٹو کرنسی مارکیٹوں میں صلاحیت کو دیکھتے ہیں۔۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 13 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 13 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 14 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 14 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 11 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 8 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago






