ملائیشیا میں نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئےقید اور بھاری جرمانے کی سزا کا اعلان
بغیر شرعی عذر کے نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئے 2 سال قید اور 3ہزار رنگٹ ( 2 لاکھ پاکستانی روپے) کے جرمانا دیان پڑے گا


ملائیشیا کی ریاست ترنکگا نور نے بغیر شرعی عذر کے نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئے 2 سال قید اور 3ہزار رنگٹ ( 2 لاکھ پاکستانی روپے) کے جرمانے کی سزا کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے) کے زیر انتظام ریاست ترنکگا میں رواں ہفتے اعلان کیا گیا کہ ایک مرتبہ بھی جمعے کی نماز چھوڑ دینا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔
اعلان کے مطابق ایسے شخص کو شریعت کے تحت سزا کے طور پر 2 سال قید اور 3 ہزار رنگٹ کا بھاری جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی بھی ایک سزا سنائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اس ریاست میں 3 مرتبہ نماز جمعہ چھوڑ دینے والے افراد کو سزا دی جاتی تھی۔ ریاستی حکام کے مطابق نماز چھوڑنے والے مردوں کے خلاف عوامی رپورٹس یا گشتوں کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس حوالے سے ترنکگانو ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی کاکہنا ہے کہ ’سزا سے قبل یاددہانی اہم ہے کیونکہ جمعے کی نماز نہ صرف ایک مذہبی علامت ہے بلکہ مسلمانوں کے درمیان فرمانبرداری کا اظہار بھی ہے‘۔
محمد خلیل عبد الہادی کا مزید کہنا تھا کہ ’جمعے کی نماز نہ پڑھنے والوں کو سزا صرف اس صورت دی جائے گی جب لوگوں کو جمعے کی نماز پڑھنے کی یاد دہانی دی جائے لیکن اس کے باوجود وہ نماز ادا نہ کریں‘۔

امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا ہر سطح پر تعاون کرنے اور ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا بینچ تبدیل
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ بورڈکاا سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

شہر قائد میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
- ایک گھنٹہ قبل

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی
- 5 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 28 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر شخصیت ، عالمی سطح پر نئی عزت ملی ،واشنگٹن ٹائمز
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی پر معافی مانگنے سے قانونی عمل ہیں رکے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ؟ پاکستانی مندوب
- 6 گھنٹے قبل