وفاقی حکومت کا عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
نبی پاکؑ امتی ہونے کے ناتے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ سیرت کو عام کریں اور پیغام کو اجاگر کریں،وزیر مذہبی امور


اسلام آباد:وفاقی حکومت نے رواں برس بھی عشرہ رحمۃ للعالمین قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت بین الصوبائی اجلاس ہوا، جس میں وزیر اوقاف آزاد کشمیر حافظ محمد احمد رضا قادری، پارلیمانی سیکرٹری بلوچستان شہناز عمرانی شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں وفاقی و ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور، اوقاف سیکرٹریز پنجاب ، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
دوران اجلاس وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ رحمۃ للعالمین یکم تا 12 ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس شدہ قراردادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر سیرت محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1500 ویں سالِ ولادت کے تناظر میں صوبائی اور لوکل حکومتیں نوجوان نسل کو سیرت ِ نبوی سے آگاہی دیں ، وزارت ِ مذہبی امور اسلام آباد میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کاانعقاد کر رہی ہے، جس کا موضوع ’’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمے داریاں سیرت النبی کی روشنی میں‘‘ رکھا گیا ہے۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ عشرہ منانے کا مقصد یہ ہے کہ سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو ہو اور نوجوانوں کو آگہی میسر آئے،سرکاری و نجی اسکولوں ، کالج اور یونیورسٹیوں میں عشرہ رحمۃ للعالمین کے تحت پروگرام منعقد کیے جائیں، عصری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے طلبہ مشترکہ پروگرام منعقد کریں جہاں نوجوان اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیرت النبی کی روشنی میں دور حاضر کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہو گی، ہمیں موجودہ دور میں اپنی تعلیم، معیشت ، سماجی اقدار اور خاندانی نظام کو متاثر ہونے سے بچانا ہے، معاشرے میں بگاڑ اُسوۃ نبوی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے، نبی اکرمﷺ کی بعثت کا مقصد انسانیت کو درست رہنمائی کے ذریعے ہدایت پر لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتی ہونے کے ناتے ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ سیرت کو عام کریں اور پیغام کو اجاگر کریں، آج کے سوشل میڈیا دور میں اسلام کے پیغام کو عام کرنا مزید آسان ہو چکا ہے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 20 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 16 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 21 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago






