سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ہیں؟پاکستانی مندوب کا سوال
سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابل قبول ہے کہ فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں، یہ صورتحال تبدیل ہونی چاہیے،عاصم افتخار


نیویارک: پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ہیں؟۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے بالاتر اور قطعاً ناقابل قبول ہے کہ فہرست میں ایک بھی غیر مسلم دہشت گرد موجود نہیں، یہ صورتحال تبدیل ہونی چاہیے۔
عاصم افتخار نے کہاکہ غیر مسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں، ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ کا تعاون علاقائی اور بین الاقوامی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے مزیدکہا کہ افغان عبوری حکومت داعش خراسان کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم فتنہ الخوارج، ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسند گروہ افغانستان کے غیر حکومتی علاقوں میں تاحال پناہ لئے ہوئے ہیں۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 5 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 15 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 7 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 5 hours ago




