شہر بھر کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی سمیت دیگر مواصلات کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ دفاتر سمیت تعلیمی اداروں کی بھی چھٹیاں کردی گئیں،میڈیا رپورٹ


ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی اربن فلڈنگ سے شہر میںسیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ،جس کے نتیجے میں متعدد شوبز شخصیات کے گھر بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 19 اگست سے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور مسلسل دو دن تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، 19 اور 20 اگست کو چند گھنٹوں کی تیز بارش کے بعد شہری سیلاب آگیا، سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھر کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی سمیت دیگر مواصلات کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ دفاتر سمیت تعلیمی اداروں کی بھی چھٹیاں کردی گئیں۔
علاوہ ازاں ممبئی میں تیز بارش کے بعد آنے والے شہری سیلاب میں جہاں کچے علاقے اور بستیاں ڈوب گئیں، وہیں شہر کے سب سے مہنگے اور پرتعیش ترین علاقوں میں موجود اربوں روپے کے بنگلے بھی ڈوب گئے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر متعدد شوبز شخصیات کے گھروں کے ڈوبنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں جب کہ شہر کی شاہراہوں پر گاڑیوں کے پھنسے ہوئے ہونے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔
ممبئی میں بارش کے بعد سیلاب آنے سے سپر اسٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر، اجے دیوگن، رانی مکھرجی اور دیگر شوبز شخصیات کے بنگلوں میں بھی پانی داخل ہوگیا اور ان کے مبینہ بنگلوں میں تین فٹ تک پانی کے موجود ہونے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 4 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 4 hours ago






