ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ضمانت پر خوشیاں مناکر خود کو دھوکا دے رہے ہیں، حالانکہ ضمانت تو قاتل اور ڈکیت کو بھی مل جاتی ہے


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ضمانت کا مطلب بریت نہیں ہوتا، مقدمے کا ٹرائل جاری ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پوری قوم نے دیکھے، جن کے پیچھے اصل منصوبہ ساز بانی تحریک انصاف تھے۔ انہوں نے ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جس سے ریاست مخالف عناصر کو فائدہ ہو۔ پی ٹی آئی کے پاس ان واقعات کا کوئی جواز یا دفاع موجود نہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ضمانت پر خوشیاں مناکر خود کو دھوکا دے رہے ہیں، حالانکہ ضمانت تو قاتل اور ڈکیت کو بھی مل جاتی ہے۔ عوام نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خوشی سے قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، پی ٹی آئی کو اپنے رویے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستان کو ملنے والی رقم کسی جرمانے کی مد میں جمع کرا دی جائے؟ انہوں نے قیمتی انگوٹھیاں کس بنیاد پر حاصل کیں؟ کابینہ سے ایک بند لفافے میں معاہدے کی منظوری لی گئی، اور بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لفافے کے مندرجات کو نظرانداز کرکے بس منظوری دی جائے۔ 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں وہ اپنے دفاع میں کچھ بھی پیش نہ کر سکے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محض ایک ضمانت پر اس قدر جشن منانا ناقابل فہم ہے۔ شبلی فراز اور عمر ایوب کو بھی سزا ہوئی تھی، اور بعد میں ضمانت ملی تھی۔ بانی تحریک انصاف اب بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قید ہیں اور صرف ضمانت سے رہائی ممکن نہیں۔ انہیں شاید ضمانت اور بریت کے فرق کا علم نہیں۔ پی ٹی آئی کی طرف سے ضمانت پر خوشی منانا عقل سے ماورا ہے۔ ان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس بھی زیر سماعت ہے، جہاں وہ بار بار تاریخیں لے رہے ہیں، جبکہ ان کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 41 منٹ قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 25 منٹ قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 39 منٹ قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 26 منٹ قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
