شدید بارشو ں اور اربن فیلڈنگ سے شہر کی سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئےجبکہ مختلف حادثات میں کم از کم 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں


کراچی: شہر قائد میں دو روز کی لگاتار اور شدید بارش کے باعث پریشانی پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہریوں سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شہر بھر میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شہری شدید مشکلات سے دوچار ہوئے۔ صرف دو روز میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی۔
اس صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تین گھنٹے کی موسلا دھار بارش کے بعد پانی فوری طور پر نکال دینا ممکن نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم بٹن دبا کر سارا پانی نہیں نکال سکتے، بارش کی مقدار غیر معمولی تھی، جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔
ادھر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر بارش وقفے وقفے سے ہوتی تو مسائل اتنے نہ بڑھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام مرکزی نالوں کی ایڈوانس صفائی کرائی ہوئی تھی تاہم جب پانی کی مقدار زیادہ ہو تو اس کے نکالنے میں وقت لگتا ہے۔
دوسری جانب مئیر کراچی مرتضی وہاب نے صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر کی تمام بڑی سڑکیں کلئیر ہیں اور کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی ایریا میں جماعت کے جھندوں پر غور نہ کریں ، یہ کام ہم نے خود کرایا ہے، نالوں کی بروقت صفائی کی وجہ سے گرائونڈ میں صورتحال بہتر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو روز کی شدید بارش کے باعث شہر میں اربن فیلڈنگ کی کیفیت پیدا ہوئی ، سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئےجبکہ مختلف حادثات میں کم از کم 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 40 منٹ قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 43 منٹ قبل

سپریم کورٹ کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی بے گناہی ثابت کردی،سلمان اکرم راجہ
- 4 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 2 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 41 منٹ قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 3 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 36 منٹ قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 35 منٹ قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 33 منٹ قبل